نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ گزشتہ سال جنگ سے متاثریمن سے اغواشدہ کیرالہ کے کیتھولک پادری فادر ٹام اجھننالل کو چھڑا لیا گیا ہے۔سشماسوراج نے ایک ٹویٹ کیاکہ میں یہ معلومات دیتے ہوئے خوش ہوں کہ فادر ٹام اجھننالل کوچھڑا لیاگیاہے۔فادرٹام کے مارچ میں بندرگاہ شہر عدن سے دہشت گردتنظیم اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے اغواکرلیاگیاتھا۔دہشت گرد تنظیم کی طرف سے مدر ٹریساکی’’مشنری آف چیریٹی‘‘کی طرف سے جاری سنٹر پرحملہ کرنے کے بعد ان کا اغوا کیا گیا۔اس حملے میں کم از کم 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسی سال سشماسوراج نے کہا تھا کہ بھارت فادراجھننالل کی رہائی یقینی بنانے کے لیے اپنی کوشش میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گا۔